پرویز الٰہی پی ٹی آئی سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کب کریں گے ؟ اہم خبر آ گئی

Jun 13, 2023 | 19:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی پرویز الٰہی کب پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے جا رہے ہیں اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں دوبارہ  جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر عدالتی کارروائی کے بعد چودھری پرویز الہی کا کمرہ عدالت سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے 10روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں ،جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا بھی کبھی چلتا ہے کبھی نہیں ،گھروالوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی ، مجھے کارڈیالوجی ہسپتال میں بھی صرف کچھ منٹس کیلئے لایا گیا اورپھر وہاں سے بس نکالنے کی انہوں نے ۔ 

 صحافی نے سابق وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ چودھری صاحب آپ پی ٹی آئی چھوڑ نے کی پریس کانفرنس کب کر رہے ہیں ؟ پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں ؟ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی ، آپ سے 10 دن کے بعد ملاقات ہو رہی ہے ، مجھے کچھ پتا نہیں کہ باہر کیا ہو رہا ہے ، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے ۔