قتل کی رات ماڈل نایاب کہاں گئی تھی۔۔؟ تحقیقات میں نیا موڑ 

Jul 13, 2021 | 12:33:PM
قتل کی رات ماڈل نایاب کہاں گئی تھی۔۔؟ تحقیقات میں نیا موڑ 
کیپشن: ماڈل نایاب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ماڈل نایاب قتل کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا۔قتل کی رات مقتولہ  دوستوں کی پارٹی میں گئی تھی ۔

پولیس ذرائع  کے مطابق  پارٹی میں مقتولہ نایاب کا اپنے دوستوں سے جھگڑا ۔ جھگڑے کے بعد نایاب پارٹی چھوڑ کر فارم ہاؤس سے باہر آگئی ۔ نایاب نے اس جھگڑے کے بارے میں اپنے سوتیلے بھائی کو فون پر بتایا ۔  فون کال کے بعد سوتیلا بھائی مقتولہ نایاب کو ملنے پہنچ گیا ۔ سوتیلے بھائی نے مقتولہ نایاب کو مارکیٹ سے آئس کریم کھلائی اور گھر چھوڑ دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ماں بیٹی میں  تلخ کلامی۔۔عاشق نے پھر ایسا کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
 
 پولیس نے مقتولہ سے جھگڑا کرنے والے دوستوں سے تفتیش شروع کردی ہے ،پولیس نے کال ڈیٹا سے وقوعہ کے روز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ۔  قتل کی رات مقتولہ کیساتھ رابطہ میں رہنے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اتوار کے روز ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقہ میں ماڈل کی گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: 5 بیٹیوں کی ماں کی چوتھی شادی کی خواہش۔۔اہل خانہ نے پھر کیا کیا۔۔جانیے!