ماں بیٹی میں  تلخ کلامی۔۔عاشق نے پھر ایسا کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

Jul 13, 2021 | 11:09:AM
ماں بیٹی میں  تلخ کلامی۔۔عاشق نے پھر ایسا کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے شادباغ میں نوجوان نے اپنی محبوبہ کی ماں  کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق 50 سالہ نسیم بی بی شادباغ میں اپنی بیٹی ثنا سے ملنے آئی تو وہاں اس کے دوست حیدر کو دیکھ کر مشتعل ہوگئی، ماں بیٹی میں تلخ کلامی ہوئی تو ملزم حیدر نے نسیم بی بی پر  گولیاں چلا دیں۔ زخمی نسیم بی بی کو زخمی  حالت  میں ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔  واقعے کے بعد ثنا اور ملزم حیدر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ امید ہے دونوں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور 4 بچوں کی ہلاکت کا ڈراپ سین۔۔ کم عمر قاتل گرفتار۔۔اہم بات سامنے آ گئی