5 بیٹیوں کی ماں کی چوتھی شادی کی خواہش۔۔اہل خانہ نے پھر کیا کیا۔۔جانیے!  

Jul 13, 2021 | 11:37:AM
5 بیٹیوں کی ماں کی چوتھی شادی کی خواہش۔۔اہل خانہ نے پھر کیا کیا۔۔جانیے!  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکیلے زندگی بسر کرنا ہر انسان کے لئے مشکل ہوتا ہے اس کے لئے اسے کسی نہ کسی جیون ساتھی کی ضرورت رہتی ہے،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں5 بیٹیوں کی 45 سالہ ماں نے خود سے 24 سال چھوٹے 21 سالہ نوجوان سے چوتھی شادی کا فیصلہ کرلیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ خاتون گزشتہ ایک سال سے 21 سالہ نوجوان کے ساتھ لِو اِن ریلیشن شپ میں ہے۔ اس کی پہلے تین شادیاں ہوئی تھیں، پہلے شوہر نے اسے طلاق دے دی جبکہ اس کا دوسرا اور تیسرا شوہر انتقال کر گئے ہیں۔ادھیڑ عمر خاتون کی 5 بیٹیاں ہیں جن میں سے دو کی شادی ہوچکی ہے۔خاتون نے لِو اِن ریلیشن شپ میں ایک سال گزارنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ 21 سالہ نوجوان سے شادی کرلے گی۔ اس کا یہ اعلان سن کر اس کی بیٹیوں اور دامادوں نے پہلے تو اسے بہت سمجھایا لیکن وہ نہ مانی تو تھانے پہنچ گئے۔ تھانے میں پولیس نے کئی گھنٹے کی کاؤنسلنگ کے بعد خاتون اور بیٹیوں میں تصفیہ کرادیا ۔ خاتون نے بیٹیوں کی بات مانتے ہوئے خود سے 24 سال چھوٹے نوجوان سے تعلق ختم کرنے اور اس سے فی الحال شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس نے راضی نامہ کے بعدماں اور بیٹیوں کو گھر بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماں بیٹی میں  تلخ کلامی۔۔عاشق نے پھر ایسا کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے