لاہور کی مستی گیٹ پولیس نے جعلی کرنسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان)لاہور کے علاقے مستی گیٹ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مارکیٹ میں جعلی نوٹ چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مستی گیٹ پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک ملزم کو گرفتار کیا، ملزم نے خود کو چھپانے اور فرار ہونے کے لیے رش کا سہارا لیا ، ملزم تبسم کی تلاشی لینے پر ہزار والے 45 نوٹ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ۔
ملزم تبسم نے مارکیٹ میں معصوم دوکانداروں سے جعلی پاکستانی کرنسی استعمال کرتے ہوئے شاپنگ کرتا تھا، ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ بروقت کارروائی پر ایس ایچ او مستی گیٹ نجم عباسی اور ٹیم کو شاباش دی گئی ہے،انھوں نےبتایا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ