پولیس کی وردی میں جعلی خاتون اہلکار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک) لاہور:نصیر آباد پو لیس نے پولیس یونیفارم میں ملبوس جعلی خاتون اہلکار کوگرفتار کر لیاہے۔
نصیر آباد پولیس نے ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سے خاتون کو حراست میں لیا ۔
پو لیس کی جانب سے بتا یا گیا کہ خاتون اہلکار یونیفارم پہن کرخود کو پولیس اہلکار ظاہر کر رہی تھی۔
ترجمان کے مطابق، ریکارڈ کی پڑتال کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ خاتون ملزمہ محکمہ یا ادارے کی اہلکار نہیں ۔
مزید پڑھیں :4 ہزار شہریوں سے فراڈ، 2 ملزمان گرفتار
نصیر آباد پو لیس کی جانب سےملزمہ سے پولیس یونیفارم برآمد کر کہ مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
پو لیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کرا بتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پو لیس کا کہنا ہے تحقیقات کے بعد ملزمہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔