4 ہزار شہریوں سے فراڈ، 2 ملزمان گرفتار

Sep 10, 2026 | 10:30:AM
 4 ہزار شہریوں سے فراڈ، 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں آن لائن سرمایہ کاری فراڈ کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

ایف آئی اے کے مطابق  آن لائن سرمایہ کاری فراڈ کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ایک کروڑ 30لاکھ روپے اور 3 کلو سے زائد چاندی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان نے 4 ہزار شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنایا، شہریوں سے رقوم غریب افراد کےنام پرکھلوائے گئے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کروائی جاتی تھیں۔

ایف آئی اے کے مطابق 14 رکنی گروہ کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:پرویز الہٰی کیخلاف کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت آج ہوگی