کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی۔۔۔عاطف اسلم کا ایسا اقدام، آپ بھی تعریف پر مجبور ہو جائیں گے

Dec 13, 2021 | 20:04:PM
مقبول گلوکار عاطف اسلم، اسلام آباد، خاتون سے بدتمیزی، کنسرٹ ادھورا، چھوڑ گئے
کیپشن: عاطف اسلم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول گلوکار عاطف اسلم اسلام آباد میں ہونےوالے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کے واقعے پر کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے۔
دو روز قبل اسلام آباد میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران خاتون سے بدتمیزی کی گئی، سٹیج کے بالکل قریب خاتون سے ہونے والی بدتمیزی پر عاطف اسلم نے کنسرٹ روک دیا۔اس واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے عاطف اسلم نے خاتون کو سٹیج پر بلا کرتسلی دی اور کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شازیہ منظور کے گانے پر علیزے شاہ کا زبردست ڈانس۔۔۔آخر میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا؟ویڈیو وائرل
عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔خاتون نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے انتظامیہ کےخلاف ایکشن کی اپیل بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ حسین کی نازیبا لباس میں احسن خان کے پروگرام میں شرکت، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ، اداکارہ کا کرارا جواب