شازیہ منظور کے گانے پر علیزے شاہ کا زبردست ڈانس۔۔۔آخر میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا؟ویڈیو وائرل 

Dec 12, 2021 | 23:13:PM
پاکستانی گلوکارہ، شازیہ منظور، گانے، علیزے شاہ، زبردست ڈانس،
کیپشن: شازیہ منظور کے گانے پر علیزے شاہ کا ڈانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے پر اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کا زبردست ڈانس ، آخر میں ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائیڈل ویک کے آخری روز حسیناؤں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے، اداکاراؤں کی انٹری نے دلکشی کو دو چند کر دیا۔مقامی ہوٹل میں تین روزہ برائیڈل شو کے تیسرے روز عروسی ملبوسات زیب تن کئے، ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ خوبصورت شوخ رنگوں کے ملبوسات، جیولری کی چمک دمک اور حسیناؤں کی دلربا ادائیں ،حاضرین محو حیرت ہوتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے طیارے میں خوفناک آوازیں۔۔۔مسافر چیخیں مارتے ہوئے نیچے اتر گئے
برائیڈل ویک کے آخری روز گلوکار شازیہ منظور کے گانے ”چن میرے مکھنا“کے دوران علیزے شاہ ریمپ پر واک کیلئے آئی اور انہوں نے زبردست ڈانس کیا جس پر شرکا نے انہیں خوب داد دی، ریمپ پر واک مکمل کرنے کے بعد اداکارہ واپس آرہی تھیں تو شازیہ منظور ان کو پکڑ کر ساتھ لے جارہی تھیں کہ اس دوران علیزے شاہ گر گئیں، شازیہ منظور نے انہیں سہارادے کر اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شراب کے ساتھ ویڈیو وائرل