متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شراب کے ساتھ ویڈیو وائرل 

Dec 12, 2021 | 20:26:PM
ٹک ٹاکر۔متنازع۔شراب۔بلیک لیبل۔ویڈیو
کیپشن: حریم شاہ پلاسٹک بیگ سے شراب کی بوتلیں نکال رہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیاستدانوں سے رابطوں اوردیگر منفی سرگرمیوں سے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ آئے روز اپنی نئی نئی ویڈیوز وائرل کرتی رہتی ہیں۔جس سے وہ سوشل میڈیا پر چھائی ہو ئی ہیں۔ان کی ویڈیوز کو صارفین پسند بھی کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ تنقید بھی کرتے ہیں۔
لیکن وہ کہتے ہیں ناکہ” بدنام اگر ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا“۔اسی مصداق حریم شاہ اچھی ویڈیوز کے ساتھ ساتھ قابل اعتراض ویڈیوز بھی وائرل کرتی رہتی ہیں۔اب انہوں نے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جس پر صارفین کا ردعمل کیا ہوگا اس کا کچھ معلوم نہیں کیونکہ حریم شاہ نے کمنٹس بکس بند کر رکھا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں۔بھارتی گانے پر حریم شاہ کی شوہر کے ساتھ نئی و یڈیو وائرل
اس ویڈیو میں حریم شاہ شوہر بلال شاہ کے ساتھ کھڑی پلاسٹک بیگ سے شراب کی بوتلیں نکال رہی ہیں۔بلال شاہ موبائل سے ویڈیو بھی بنارہے ہیں اور ساتھ ہی وہ شراب کے نام بھی بتارہے ہیں۔اسی دوران بوتل کو واپس رکھتے ہوئے اچانک بوتل فرش سے ٹکرا جاتی ہے۔حریم شاہ کو ایسا لگتا ہے کہ بوتل ٹوٹ نہ گئی ہو ۔اس موقع پر ان کے چہرے سے ہلکی سی پریشانی بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔
تا ہم یہ معلوم نہیں کہ وہ شراب کی بوتلیں اپنے لئے لائے ہیں یا صرف شہرت پانے کیلئے محض ویڈیو بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔حریم اور بلال شاہ کی ایک دوسرے کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل