حریم اور بلال شاہ کی ایک دوسرے کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل

Dec 12, 2021 | 19:14:PM
میاں بیوی، رشتہ، مقدس رشتہ
کیپشن: حریم اور بلال شاہ کھانا کھلاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) میاں بیوی کا رشتہ ایک مقدس رشتہ ہوتا ہے۔ ایک دوسرے کا احترام،ایک دوسرے سے محبت۔ایک دوسرے کا احساس جیسے جذبے اس رشتے کو اور زیادہ اہم بنا دیتے ہیں۔آج کے دور میں ہنسی مذاق اس رشتہ کو اور لازوال بنا دیتا ہے۔
اسی صورتحال کا عملی مظاہرہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ایک ویڈیو میں کیا ہے۔کھانے کی میز پر جہاں وہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ پیٹ کی بھوک مٹا رہی ہیں۔وہاں وہ ہنسی مذاق کر کے کھانے ذائقے کا مزہ بھی دوبالا کر رہیں ۔بلال شاہ بھی ان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔
ایک موقع پر دونوں ایک دوسرے کو لقمہ کھلانے کی کوشش کر تے ہیں تو دونوں کے ہاتھ ٹکرا جاتے ہیں جس پر بلال شاہ شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنا لقمہ چھوڑ دیتے ہیں اور حریم شاہ کے ہاتھ سے لقمہ کھا جاتے ہیں۔اس ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیاجبکہ کچھ لوگ تنقید سے بھی باز نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کی شادی کی تقریبات۔۔۔مریم نواز کی گانا گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی