لاہور: باسی کھانا کھانے سے 3 بچوں کی حالت غیر ، ایک بچہ اللہ کو پیارا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سبزہ زار میں باسی کھانا کھانے سے 3 بچوں کی حالت غیر ہو گئی، ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔
تفصیلا ت کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باسی کھانا کھانے سے متاثرہ 2 بچوں کا اسپتال لایا گیا تھا۔ جنہیں فوری طبی امداد دی گئی تاہم اسپتال لائے گئے دو بچوں میں ایک 11 سالہ آیان کی حالت بگڑ گئی اور دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود کھانا کھانے سے 3 بچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی، جن میں سے دو بچوں کو اسپتال لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقن بیٹسمین ڈیوالڈ بریوس نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے