سہیل آفریدی کا19 اپریل کو مردان میں جلسہ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(منظور حسین) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 19 اپریل کو خیبرپختونخوا میں عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 10 دنوں میں خیبر پختونخوا میں جلسہ کرنا ہے،عمران خان کی ہدایت پر 19 اپریل سہ پہر 3 بجے مردان ریلوے گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید کیا گیا ہے، پی ٹی آئی قیادت پر گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے، تمام تر مظالم کے باوجود ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ 19 اپریل کو دنیا کو دکھائیں گے کہ عمران خان جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئےمنفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں، عمران خان کی غیر موجودگی میں انہیں پیغام دیں گے کہ قوم آج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے،ان کاکہناتھا کہ 19 اپریل کے جلسے میں شرکت کیلئے تمام پاکستانیوں کو بھر پور شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ُپاکستان اور برطانیہ میں قونصلر سروسز کے فروغ کا معاہدہ