دانیہ شاہ کے الزامات۔عامر لیاقت نے بڑا قدم اٹھا لیا

May 12, 2022 | 12:04:PM
دانیہ شاہ کے الزامات۔عامر لیاقت نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: عامر لیاقت حسین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف  کے رکن اسمبلی، ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین  نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ ملِک کو الزامات لگانے اور لیک ویڈیو کی گواہ بننے پر معاف کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعامر لیاقت حسین گزشتہ روز کافی متحرک نظر آئے، انہوں نے اپنی لیک ویڈیو پر بھی ردِ عمل دیا اور اداروں سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا،عامر لیاقت حسین کا دانیہ ملِک سے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ’ ’میں رضائے الہٰی اور خوشنودی رسولؐ کی خاطرعزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کر دانیہ کومعاف کرتا ہوں اور اللّٰہ سے ملتجی ہوں کہ وہ بھی اسے معاف فرمادے ! میں تیرا یہ حکم بجالایا۔‘‘

 عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’وقتِ مقررہ پرتجھ سے اطمینان والی موت کاطلب گار ہوں۔‘

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز اپنی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر  ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’سب پوچھ رہے ہیں کہ برہنہ ویڈیو پر آپ کا مؤقف کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ جن کی ذمہ داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے ان کا مؤقف کیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت نے شادی کیوں کی؟دانیہ شاہ نے ایک اور راز فاش کر دیا