عامر لیاقت نے شادی کیوں کی؟دانیہ شاہ نے ایک اور راز فاش کر دیا

May 12, 2022 | 11:19:AM
عامر لیاقت نے شادی کیوں کی؟دانیہ شاہ نے ایک اور راز فاش کر دیا
کیپشن: عامر لیاقت اوردانیہ شاہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے انکشافات اور الزامات  کا سلسلہ جاری،دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت  اُن کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے تھے، اس لیے ان سے شادی کی مگر وہ اپنے مقصد میں کا میاب نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی کو انٹرویو میں  دانیہ شاہ سے سوال کیا  گیاکہ ’’آپ نے عامر لیاقت سے پیسوں کی خاطر شادی کی تھی؟‘‘اس سوال کے جواب میں دانیہ  شاہ نے کہا کہ ’’میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا اور عامر لیاقت کے پاس کوئی پیسہ نہیں ہے۔‘‘عامر لیاقت  کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ اُنہوں نے مجھ سے بھی شادی، اسی لیے کی تھی تاکہ میں اُنہیں پیسے کما کر دے سکوں۔‘‘ مگر وہ اپنے مقصد میں کا میاب نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک۔دانیہ شاہ نے بھی پوسٹ شیئر کر دی

دانیہ شاہ  نے مزید کہا کہ عامر لیاقت مجھے انٹرویوز میں لیکر جاتے تھے اور وہاں سے اُنہیں پیسے ملتے تھے۔عامر لیاقت کہتے تھے کہ تُمہاری ویڈیوز بناؤں گا اور وہاں سے پیسے کماؤں گا۔

خیال رہے کہ  دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔