عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک۔دانیہ شاہ نے بھی پوسٹ شیئر کر دی

May 11, 2022 | 13:34:PM
عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک۔دانیہ شاہ نے بھی پوسٹ شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت عامر لیاقت حسین کی ایک نازیبا ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے،  ویڈیو کے لیک ہونے کے بعددانیہ شاہ نے اپنے اور عامر لیاقت سے متعلق سوشل میڈیا صارفین سے اہم سوال کرلیا۔

دانیہ شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے صارفین سے سوال بھی کیا،دانیہ شاہ نے پوچھا کہ ’’آپ لوگوں میں سے مجھے کون سپورٹ کررہا ہے؟‘‘دانیہ شاہ نے اپنے سوال کے ساتھ ایک پول بھی رکھا  ہےجس میں ایک طرف دانیہ کا اور دوسری طرف عامر لیاقت کا نام  درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے،دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے،تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

یہ بھی پڑھیںعامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی

دانیہ شاہ کا کہنا  ہے کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔ ان کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی۔