وفاقی آئینی عدالت میں بھی ہفتے میں پانچ روزہ کام کی پالیسی بحال
کیپشن: وفاقی آئینی عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)وفاقی آئینی عدالت میں بھی ہفتے میں پانچ روزہ کام کی پالیسی بحال کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جون سے آئینی عدالت میں ہفتے میں پانچ روزہ کام کا آغاز ہوگا،چیف جسٹس امین الدین خان کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وفاقی آئینی عدالت میں کفایت شعاری پالیسی سے قبل کے اوقات کار بھی بحال کر دیئے گئے،کفایت شعاری مہم کے تحت چار روزہ کام کی پالیسی اپنائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سابق نگراں وزیر ایس ایم تنویرنےوفاقی بجٹ کو ترقی کا بجٹ قرار دیدیا