پراپرٹی کے لین دین پرٹیکسز میں کمی قابل ستائش ،ایس  ایم تنویرنےبجٹ کو ترقی کا بجٹ قرار دیدیا

Jun 12, 2026 | 19:51:PM
پراپرٹی کے لین دین پرٹیکسز میں کمی قابل ستائش ،ایس  ایم تنویرنےبجٹ کو ترقی کا بجٹ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) سابق نگراں وزیر ایس ایم تنویرنےوفاقی بجٹ کو ترقی کا بجٹ قرار دیدیا، ان کاکہناتھا کہ پراپرٹی کے لین دین پرٹیکسز میں کمی کی گئی وہ قابل ستائش ہے، کنسٹرکشن ہاؤسنگ کے لئے بہتر  بجٹ ہے،تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف پر ہمارا مطالبہ مانا گیا ہے۔

سابق نگراں وزیر ایس ایم تنویر نے دیگر قائدین کے ہمراہ بجٹ تقریر پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی ار کلیکشن کو برقرار رکھا گیا ہے،نان ٹیکس ریونیو 4845 ارب کیا گیا جس سے مہنگائی بڑھے گی ،وفاق کے  ترقیاتی بجٹ کو 150 ارب کم کیا گیا ہے،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوشش کو سراہتے ہیں،دفاعی بجٹ کو تین ہزار ارب کرنا وقت کی ضرورت تھی۔

ان کاکہناتھا کہ پراپرٹی کے لین دین پرٹیکسز میں کمی کی گئی وہ قابل ستائش ہے،لیٹ فائلر کی کیٹگری ختم کرنا بہتر اقدام ہے،کنسٹرکشن ہاؤسنگ کے لئے بہتر  بجٹ ہے،تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف پر ہمارا مطالبہ مانا گیا ہے،تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف ملنا چاہیئے تھا۔

ایس ایم تنویر نے کہاکہ زرعی شعبے کو فروغ دینا بہت ضروری ہے، سپرٹیکس ایکسپورٹرز پر ختم کرنا بہتر ہے،سپر ٹیکس کو 50 کروڑ تک ختم کر دیا گیا ہے، 50 کروڑ سے زائد سپر ٹیکس میں دو فیصد کمی کی گئی ہےجو بہتر ہے،مجموعی طور پر ترقی کا بجٹ کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ اجلاس :حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایوان میں گتھم گتھا ہو گئے

دیگر کیٹیگریز: بجٹ - پاکستان - پنجاب
ٹیگز: