سلمان خان کا’’بیٹل آف گلوان‘‘کیلئےنیاروپ،بڑاخطاب بھی مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈکے دبنگ سٹار سلمان خان نے اپوروا لاکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والے جنگی ڈرامے’’بیٹل آف گلوان‘‘ کے لیے اپنا نیا روپ مداحوں کے سامنے پیش کردیا۔
بھارتی اور چینی افواج کے درمیان 2020 میں گلوان وادی میں ہونے والے تصادم پر مبنی یہ فلم پہلے ہی اپنی کہانی اور طاقتور ویژوئلز کے ساتھ دھوم مچا رہی ہے۔
بالی ووڈکے سپرسٹارنے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپنی تین تصاویر شیئر کی ہیںجس میں وہ سادا نیوی بلیو شرٹ اور اپنے سگنیچر سن گلاسز پہنے نظر آرہے ہیں،جہاں ان تصاویر نے سلمان کے سگنیچر دبنگ سٹائل کو پیش کیاتو وہیں عمرسے چھوٹانظرآنے پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے تعریفوں کی بھرمار ہوگئی ہے،ایک صارف نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ کوئی کہہ سکتا ہے 59 سال، ایک اور کا کہنا تھا کہ ئی بتا پائے گا بھائی 60 سال کے ہیں۔
خیال رہے کہ’’ بیٹل آف گلوان‘‘ کی پہلی جھلک چندروز قبل جاری کی گئی تھی جس میں سلمان خان کو خون آلود چہرے اور جذبات کی شدت سے بھری آنکھوں کے ساتھ دکھایا گیا تھا،اب تازہ ترین تصاویر نے فلم کے حوالے سے مداحوں کے جوش کو مزید بھڑکا دیا ہے کیونکہ حالیہ تصاویر میں وہ اپنے فوجی کردار میں پوری طرح ڈھلے نظر آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سلینا گومز اور بینی بلانکوکی شادی،تقریبات کا آغاز کب ہوگا؟
رپورٹس کے مطابق فلم میں سلمان خان کے بالمقابل مرکزی اداکارہ کے کردار میں چترانگدا سنگھ کو کاسٹ کیا گیا ہے جو ان کی سلمان خان کے ساتھ پہلی اپیئرنسہے۔