سلینا گومز اور بینی بلانکوکی شادی،تقریبات کا آغاز کب ہوگا؟

 اگرچہ ہم دونوں مصروف ہیں لیکن سلینا کے ساتھ وقت گزارنا سب سے خوبصورت لمحہ ہوتا ہے،بینی بلانکو

Jul 12, 2025 | 12:44:PM
سلینا گومز اور بینی بلانکوکی شادی،تقریبات کا آغاز کب ہوگا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور موسیقار و پروڈیوسر بینی بلانکو نے شادی کی تیاریوں کا آغاز موسمِ گرما کے آخر میں کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق بینی بلانکو نےیہ انکشاف 10 جولائی 2025 کو ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران کیا۔


سلیناگومزاوربینی بلانکو دسمبر 2024 میں منگنی کے بندھن میں بندھا تھا، تاہم مصروف شیڈول کی وجہ سے شادی کی منصوبہ بندی میں تاخیر ہوئی
 بلانکو نےپوڈکاسٹ انٹرویومیںبتایاکہ سلیناگومز اپنے فلمی اور موسیقی کے پروجیکٹس میں مصروف ہیں جبکہ میں خود کتابوں کی ریلیز،سٹوڈیو کے کام اور ایک مشترکہ البم پر کام کر رہاہوں۔


بینی بلانکو نے کہا کہ اگرچہ ہم دونوں مصروف ہیں لیکن ہمارافارغ وقت ایک ساتھ بےحد خوشگوار گزرتا ہے،سلینا کے ساتھ وقت گزارنا میرے لیے سب سے خوبصورت لمحہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈاداکارہ سکارلیٹ جوہانسن دوران شوٹنگ فوٹوگرافرزپرکیوں بڑھکیں؟
شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بلانکو نے بتایا کہ وہ تقریب کو سادہ، خوشگوار اور ذاتی بنانا چاہتے ہیں،ان کی ہونے والی بیوی سلینا نے ایک وژن بورڈ تیار کیا ہے جس کے مطابق گھر کے بیک یارڈ میں تقریب ہوگی جس میں قریبی رشتہ دار اور شوبز کی دنیا کے کئی معروف ستارے شرکت کریں گے۔