ہالی ووڈاداکارہ سکارلیٹ جوہانسن دوران شوٹنگ فوٹوگرافرزپرکیوں بڑھکیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکارہ سکارلیٹ جوہانسن پاپارازیوں پر برہم ہوگئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ اداکارہ کو نیویارک سٹی میں نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران فوٹوگرافر پر چیختے ہوئے دیکھا گیا،اس حوالے سے اداکارہ کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکارلیٹ جوہانسن فلم Paper Tiger کے ایک سین کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا،فوٹوگرافرزنے جب ان کی اجازت کے بغیران کی تصاویرلیناچاہیں تو اداکارہ نے چیخ کر کہا کہ راستے سے ہٹو میں کام کر رہی ہوں۔

سکارلیٹ جوہانسن کااس موقع پر کہنا تھا کہ میں سمجھ گئی ہوں کہ آپ کام کر رہے ہیں لیکن مجھے اپنا کام کرنے دیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شوبزانڈسٹری کی حقیقی سپرسٹارکون؟ نتاشاعلی نے درجہ بندی کردی
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلم ’’پیپر ٹائیگر ‘‘میں سکارلیٹ جوہانسن مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، اس فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔