پاکستانی شوبزانڈسٹری کی حقیقی سپرسٹارکون؟ نتاشاعلی نے درجہ بندی کردی

Jul 12, 2025 | 10:51:AM
پاکستانی شوبزانڈسٹری کی حقیقی سپرسٹارکون؟ نتاشاعلی نے درجہ بندی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نتاشا علی نے خود کو ساتھی فنکاراؤں حرا مانی اور ثروت گیلانی سے بہتر اداکارہ قراردے دیا۔


 نتاشا علی نے پاکستانی شوبزانڈسٹری کی مختلف اداکاراؤں کی اداکاری کو نمبرز دیتے ہوئے ــ’’ڈمپل گرل ‘‘ہانیہ عامرکو بہترین قرار دیتے ہوئے 10 میں سے 10 نمبر دیے اور کہا کہ اس وقت ہانیہ عامرکا دور چل رہا ہے۔


نتاشاعلی نے سپرسٹاراداکارہ ماہرہ خان کو 9، عائزہ خان کو 8، اقرا عزیز اور مہوش حیات کو 7 جبکہ عائشہ عمر، حریم فاروق اور ثروت گیلانی کو 5 سے 6 نمبر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کی لاہور میں تدفین کردی گئی
جب ان خود سے متعلق پوچھا گیا تو اداکارہ  نے خود کو 6 نمبر دیتے ہوئے حرامانی اورثروت گیلانی سے خودکوبہتر اداکارہ قراردے دیا۔