حمیرا اصغر کی لاہور میں تدفین کردی گئی
کیپشن: حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاہور میں تدفین کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی نماز جنازہ کیو بلاک ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی،جس میں اہل علاقہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی،حمیرا اصغر کی تدفین کے موقع پر ان کے والد ،بھائی، چچا اور قریبی عزیز رشتے دار موجود رہے۔
بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار نہیں کیا،حمیرااصغرکے والدکی گفتگو
حمیرا اصغر کے والد ڈاکٹر اصغر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابھی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی جب آئے گی تو کارروائی کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ ماہ میری بہن کا انتقال ہوگیاتھا میں اس پریشانی میں تھا ،لوگ غلط خبریں پھیلا رہے ہیں جیسا کہا جا رہا ہے ویسا نہیں ہے ،ہم غم میں ہیں تدفین کیلئے خود آیا ہوں لوگوں نے تو میرے انتقال کی خبریں چلائیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر رکھنے والوں کیلئے اہم خبر