انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں استحکام رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پرامریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 284.56 روپے سے کم ہوکر 284.46 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 287.50 روپے پر برقرار رہا،انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 3 روپے 4پیسے پر پہنچ گیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو30 پیسے کمی سے 338.65 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 9 پیسے اضافے سے 393.53 روپے ،یو اے ای درہم 14 پیسے اضافے سے 78.91 روپے ، سعودی ریال 2 پیسے کم ہوکر 76.98روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان ،فی تولہ کتنی ہوگی؟خریدار پریشان، جیولرز خوشی سے نہال