ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کیلئےکروم بکس پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے:رانا مشہود احمد

Dec 12, 2025 | 18:26:PM
ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کیلئےکروم بکس پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے:رانا مشہود احمد
کیپشن: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اسلام ابادمیں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہاہے کہ کروم بکس کی تقسیم سے آن لائن لرننگ میں بڑی بہتری آئے گی،ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے کروم بکس پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

 اسلام ابادمیں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہودکا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے ،نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹی آئی ایف فاؤنڈیشن لاہور، طلبہ و طالبات کے لیے 7لاکھ کروم بکس فراہم کر رہی ہے، کروم بکس کی تقسیم سے آن لائن لرننگ میں بڑی بہتری آئے گی، کروم بکس کی فراہمی مرحلہ وار ہوگی،ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے کروم بکس پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے،کروم بکس کی پورے ملک میں شفافیت کے ساتھ تقسیم ہوگی۔ 

چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بچوں کو بھی کروم بکس پروگرام میں شامل کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ بلجیئم، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام پر زور