نوجوان معاشرے کا روشن مستقبل، ملکی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: محسن نقوی

Aug 12, 2023 | 10:12:AM
 نوجوان معاشرے کا روشن مستقبل، ملکی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور یہ ملکی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں,نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی تابناک مستقبل کیلئے سود مند سرمایہ کاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے معاشرے کا روشن مستقبل اور کل کے رہنما ہیں، نوجوانوں کیلئے ایسے ماحول کو پروان چڑھانا ہے جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں، حکومت پنجاب نوجوانوں کو سکلڈ تعلیم و تربیت، روزگار اور وظائف سمیت مختلف مواقع فراہم کر رہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوان کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہرشعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے،  نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور یہ ملکی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک جیل میں عمران خان پر کیا گزر رہی ہوگی؟ حسین نواز نے اپنے گزرے دنوں کا تجربہ بتادیا