اٹک جیل میں عمران خان پر کیا گزر رہی ہوگی؟ حسین نواز نے اپنے گزرے دنوں کا تجربہ بتادیا

Aug 12, 2023 | 09:13:AM
اٹک جیل میں عمران خان پر کیا گزر رہی ہوگی؟ حسین نواز نے اپنے گزرے دنوں کا تجربہ بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اٹک جیل میں عمران خان پر کیا گزر رہی ہوگی؟اٹک جیل کیسی ہے؟وہاں کیا برداشت کرنا پڑتا ہے؟ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے گزرے دنوں کا تجربہ بتادیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحب زادے حسین نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے مشرف کے دور میں اٹک جیل میں قید کاٹی تھی اور  وزیراعظم شہباز شریف بھی اٹک جیل جا چکے ہیں۔

ایک بیان میں حسین نواز کا کہنا تھا اپریل 2000 سے دسمبر 2000 تک آٹھ ماہ میں اٹک جیل میں رہا، اٹک جیل میں گرمی میں شدید لو اور سردی میں شدید ٹھنڈی ہوا آتی تھی، مجھے جیل میں ڈالتےہوئے یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ میرا جرم کیا ہے، مجھے جیل میں ڈالا بھی دھکے سے اور نکالا بھی دھکے سے۔

ضرور پڑھیں:سابق وزیر اعظم مسلم لیگ (ن) سے فارغ ؟

حسین نواز کا کہنا تھا اٹک جیل میں اُس وقت بھی وہی حالات تھے جن حالات میں آج چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، کسی کی مشکل پر کبھی خوش نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا جن دنوں میں ہم نے وہاں قید کاٹی ان دنوں عدالت کی نام کی چیز نہیں تھی، مشرف کے دور میں جن لوگوں کو سزائیں ملتی تھیں وہ کسی عدالت نہیں جا سکتے تھے، ہم اے یا بی کلاس کا مطالبہ کرتے تو کس سے کرتے؟  ہم نے صبر کے ساتھ وقت گزارا۔