سارہ علی خان نے 26ویں سا لگرہ پر یا دگار ویڈیو شیئر کر دی

Aug 12, 2021 | 21:01:PM
سارہ علی خان نے 26ویں سا لگرہ پر یا دگار ویڈیو شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)با لی وڈ اداکارہ  سارہ علی خان کی  آج  26ویں سالگرہ ،  اس  موقع پر اُنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق بالی وڈ کے چھو ٹے نواب کے نام سے مشہور سیف علی خا ن کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بچپن سے لے کر اب تک کی یادگار تصاویر پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اپنی زندگی کی چوتھائی صدی گزار چکی ہیں۔ ’یہ زندگی کے خوبصورت اور ہنستے مسکراتے 26سال تھے۔

 یا د رہے کہ سارہ علی خان سوشل میڈیا پر اپنی اصلی شخصیت عیاں کرنے کے لیے مشہور ہیں وہ کبھی بھی اپنی پرانی تصاویر شیئر کرنے سے نہیں ہچکچاتیں۔ انہوں نے 2018ء میں فلم ’کیدار ناتھ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھاجس میں مرحوم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ان کے پہلے شریک اداکار تھے۔ سارہ نے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’سمبا‘میں بھی کام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ نا دیہ خا ن کی بیٹی نے وا لدین کا سر فخر سے بلند کر دیا