اداکا رہ نا دیہ خا ن کی بیٹی نے وا لدین کا سر فخر سے بلند کر دیا

Aug 12, 2021 | 20:47:PM
اداکا رہ نا دیہ خا ن کی بیٹی نے وا لدین کا سر فخر سے بلند کر دیا

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف پا کستا نی ادا کا رہ اور میزبان نادیہ خان نے انسٹاگرام پر بیٹی اور شوہر کے ہمراہ سیلفی شیئر کی ، ساتھ ہی اے لیول میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر بیٹی کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق  نادیہ خا ن کا اپنے ایک پیغا م میں کہنا ہے کہ اے لیول میں ان کی ذہین  بیٹی علیزے نے غیر معمولی نتائج لا کر  ہما را سر فخر سے بلند کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ علیزے نے کیمبرج کے اے لیول امتحان میں دو اے پلس اور ایک اے حاصل کیا ہے۔

 ہونہار و لائق بیٹی شاندار رزلٹ لائی ہے، گڑیا ہمیں قابلِ فخر بنانے کیلئے آپ کا بے حد شکریہ۔اس پوسٹ میں نادیہ خان نے اپنے چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ اداکار کی تن تنہا جہاز میں دبئی کے سفر کی ویڈیوز وائرل