اسلام آباد کے شہریوں کے لئے نئی ٹریفک ایڈائزری آ گئی

Apr 12, 2026 | 20:43:PM
 اسلام آباد کے شہریوں کے لئے نئی ٹریفک ایڈائزری آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  اسلام آباد سے امریکہ اور ایران کے مذاکرات کاروں کی واپسی ہو جانے کے بعد  بھی ریڈزون میں ماسوائے سرکاری گاڑیوں کے داخلہ بند رہے گا۔

اسلام ٓٓباد انتظامیہ نے اتوار کی شام جو ایدوائزری جاری کی ہے اس کے مطابق  کشمیر چوک سے سرینا ہوٹل والے سرینا چوک اور سری نگر ہائی وے کی طرف آمدورفت بند رہے گی۔

بھارہ کہو سے آنے والے شہری کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے اسلام آباد آسکتے ہیں۔

مری روڈ سے کلب روڈ استعمال کرتے ہوئے کشمیر چوک سے بھارہ کہو جاسکتے ہیں۔

سیونتھ ایونیو پُل سے سرینا چوک تک سری نگر ہائی وے بند رہے گی۔

زیرو پوائنٹ سے سیونتھ ایونیو فلائی اوور تک دونوں سائیڈ روڈ ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔

شہری سیونتھ ایونیو انٹر سیکشن سے G-6، G-7 یا چاند تارہ چوک کی طرف جاسکتے ہیں۔

فیصل ایونیو مارگلہ روڈ ٹریفک کے لئے سڑک کھلی ہے۔

نواز چوک سے F-7 مرکز کی طرف سڑک ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔

خیابان چوک سے بلیو ایریا کی طرف سڑک ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔

ناظم الدین روڈ بجانب F-6، F-7 اور فضل حق روڈ بجانب G-6، G-7 ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی صورتحال؛ ہرمز سے جن جہازوں کو ایران گزرنے دے گا، ان کو امریکہ روکے گا