پنجاب بھر میں پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا,تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق 13 اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جن میں 20 ہزار سے زائد پولیو سپروائزر عملے اورایک لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز کی تربیت مکمل کی گئی ہے۔
پولیو مہم کے لیے پنجاب بھر میں ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں ،علاوہ ازیں مسافر بچوں کو بھی ویکسین دی جائے گی جبکہ بین الصوبائی چیک پوسٹس پر پولیو ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں،لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر خصوصی پولیو ٹیمیں بھی فعال کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت
ذرائع کے مطابق اٹک، بھکر اور ڈی جی خان میں اہم ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں، مذہبی اجتماعات پر بھی پولیو ویکسینیشن کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ حضرت سخی سرور عرس کے دوران خصوصی پولیو ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں،ملتان اور ڈی جی خان کے مزارات پر ایک ماہ کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، پنجاب پولیو سے پاک مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔