پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کےمطابق فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں اضافےکااطلاق آئندہ انسدادِ پولیو مہم سے ہوگا۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائےانسدادِپولیوعائشہ رضا فاروق کاکہناہے کہ پولیو ورکرز کےمعاوضے میں اضافہ انکی محنت،لگن اورخدمات کا اعتراف ہے،فرنٹ لائن پولیو ورکرز ملک کو پولیو سے پاک بنانےکی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طلبہ وطالبات کوڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کیلئے خصوصی انتظامات
انہوں نےبتایاکہ آئندہ ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک ملک کے 115 اضلاع میں منعقد ہوگی،جس کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔