یونان ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز ۔۔ انعام بٹ پہلوان نے فائنل میں حریف کو دھول چٹاکرایک اور گولڈمیڈل جیت لیا

Sep 11, 2021 | 22:21:PM
 یونان ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز ۔۔ انعام بٹ پہلوان نے فائنل میں حریف کو دھول چٹاکرایک اور گولڈمیڈل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) یونان ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستان کا بڑاا عزاز ، انعام بٹ پہلوان نے فائنل میں حریف کو دھول چٹادی، پوری قوم کو گولڈ کاتحفہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:فردوس عاشق سےجھگڑے کے باعث مشہور ہونے والی سابق اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف بڑی مشکل میں پھنس گئیں

تفصیلات کے مطابق انعام بٹ نے آذربائیجان کے پہلوان کو چاروں شانے چت کردیا ۔یونان ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز مقابلوں میں انعام بٹ ناقابل شکست رہے۔ ان کےگولڈ میڈل جیتنے کےبعد گھر میں جشن، اہلخانہ خوشی سے نہال۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

بیٹے کے جیتنے پر والدین کا اللہ کے حضورسجدہ شکر۔مبارک باد دینے والوں کا  تانتا بند ھ گیا۔ مٹھائیاں بھی تقسیم ۔انعام بٹ کے یاروں نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔ انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں پانچویں بار پاکستان کوگولڈ میڈل سے نوازا ۔