گلوکار ساحر علی بگا کے بیٹے اذان علی  بھی موسیقی کرنے لگے

Jul 11, 2023 | 11:23:AM
نامور گلوکار، موسیقار ساحر علی بگا کا بڑا بیٹا اذان علی بگا بھی موسیقی کے میدان میں اتر آئے۔ بطور گلوکار کمپوزر اپنا گانا لانچ کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نامور گلوکار، موسیقار ساحر علی بگا کا بڑا بیٹا اذان علی بگا بھی موسیقی کے میدان میں اتر آئے۔ بطور گلوکار کمپوزر اپنا گانا ریلیز کر دیا۔

کم عمری میں قومی گلوکاری سے اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کرنے والے اذان علی بگا نے اپنا گانا ’’بی سائیڈ می‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ یہ اور کوئی نہیں بلکہ وہی بچہ ہے جس نے ’’بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے‘‘ اور ’’مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے‘‘ گایا جسے یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر اربوں کی تعداد میں پسند کیا گیا اور سراہا گیا۔ 

اذان نے اپنے پہلے ہی ہٹ گانوں کے ساتھ خود کو ایک کامیاب گلوکار کے طور پر قائم کیا۔ 

اذان علی بگا کا  نیا گانا ریلیز ہوتے ہی اب تک لاکھوں مداحون کی جانب سے  پسند کیا جا چکا ہے۔