وزیراعظم عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج

Jan 11, 2022 | 11:45:AM
عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے رہائشی  شہری فدا اللہ کی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ 

  یہ بھی پڑھیں:دھند میں اضافہ۔۔ موٹروے بند۔۔ فلائٹ شیڈول متاثر

درخواست گزار شہری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا ان کے 15 ایم این اے بکے ہیں، شیخ رشید نے بھی عمران خان کے بیان کی تصدیق کی تھی، میں نے اپنی درخواست میں عمران خان نیازی کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی۔۔ملزم کون ؟؟

چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے حلقہ کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس متعلق پٹیشن دائر کریں۔  چیف جسٹس ہائی کورٹ کی درخواست گزار کو ہدایت۔