شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی۔۔ملزم گرفتار

Jan 11, 2022 | 10:54:AM
شاہ رخ خان ، دھمکی
کیپشن: شاہ رخ خان اوراس کا گھر منت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والے شخص کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:سکیش چندرا شیکھر سے کیا تعلق تھا؟؟ جیکلین فرننڈس نے خاموشی توڑ دی
تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے 6 جنوری کو مہاراشٹر کے پولیس کنٹرول روم کو کال کر کے ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر ”منت “سمیت کئی مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ مدھیہ پردیش پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم نے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ، کرلا ریلوے اسٹیشن، اداکار شاہ رخ خان کے بنگلے اورایک گردوارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی ۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس کو کال کرنےوالے شخص کی شناخت جیتیش ٹھاکر کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پورسے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتارشخص نشے کا عادی ہے اور ماضی میں بھی نشے کی حالت میں ہیلپ لائن پرجعلی فون کالز کرتا رہا ہے۔پولیس کے مطابق کال کے بعدملزم کی تلاشی لی گئی لیکن کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ۔
ممبئی کے باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کا بنگلہ منت ممبئی کی مہنگی ترین عمارتوں میں سے ایک ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کو سوشل میڈیا پر نئی تصویرشیئر کرنا مہنگی پڑ گئی