علیزے شاہ کو سوشل میڈیا پر نئی تصویرشیئر کرنا مہنگی پڑ گئی

Jan 10, 2022 | 11:46:AM
علیزےشاہ ، آڑےہاتھوں
کیپشن: علیزے شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا شخصیت علیزے شاہ جو آج کل بار بار سوشل میڈیا صافین کی تنقید کی زد میں آرہی ہیں گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر جب انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل پھر مشکل میں۔۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اداکاہ ماڈل اور سوشل میڈیا سلیبرٹی علیزے شاہ نے ایک تصویر شیئر کی ۔سیاہ کپڑوں میں ملبوس علیزے شاہ انتہائی بور نظر آرہی ہیں اور انہو ں نے اپنا ایک ہاتھ اپنے ماتھے پر رکھا ہو ا ہے ۔تصویر شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کی بھرمار کردی۔صارفین اداکارہ کیساتھ خاصے ناراض نظر آئے ۔کئی صارفین نے علیزے شاہ خوب تنقید کی ۔ صارفین نے علیزے شاہ کونشئی قرار دیا ۔ایک صارف نے اپنے کمنٹس میں لکھا کہ ”سوٹا لگا کے پیاری ہورہی ہے “کئی اور صارفین نے علیزے شاہ کو نشئی قرار دیتے ہوئے کہا ”لگ رہا ہے چرس پی ہوئی ہے “ 


واضح رہے کہ علیزے شاہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ اس وقت بنیں جب وہ گاڑی میں بیٹھی سیگریٹ پی رہی تھیں اور کسی نے ان کی ویڈیو بنا سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی ۔

اس پر علیزے شاہ پر خوب تنقید کی گئی اداکارہ نے بھی اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور ویڈیو بنانے والوں کیخلاف ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:سکیش چندرا شیکھر سے کیا تعلق تھا؟؟ جیکلین فرننڈس نے خاموشی توڑ دی