کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کو فلم سےانکار

Jan 10, 2022 | 09:57:AM
وکی کوشال کام نہ مل سکا
کیپشن: وکی کوشال فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈکے فلم ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کواپنی فلم میں کام دینے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:سکیش چندرا شیکھر سے کیا تعلق تھا؟؟ جیکلین فرننڈس نے خاموشی توڑ دی
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کترینہ کیف سے حال میں شادی کرنے والے وکی کوشل نے فلم ’اترنگی رے‘ دیکھ کر ڈائریکٹر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔ساتھ ہی انہوں نے فلم میں اداکاری کرنیوالی سارہ علی خان کی خوب تعریف کی اور ڈائریکٹرسے کہا مجھے بھی اپنی آنیوالی فلم میں کاسٹ کیجئے گا مگر فلم کے ڈائریکٹر نے فلم میں کام دینے سے انکار کردیا ۔
اپنی انسٹا گرام کی سٹوری میں وکی کوشال نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنی پیاری فلم دیکھ کر مزہ آگیا، سارہ خان نے بہت مشکل کردار بہترین انداز سے کیا ہے جبکہ اکشے کمار نے ایک بار پھر خود کو ذہین اداکار ثابت کیا۔اداکار نے فلم ڈائریکٹر سے موقع دینے کی درخواست کی جس پر فلم ڈائریکٹر نے ’بھائی فلم کی تعریف کرنے کا شکریہ لیکن تم کاسٹ نہیں ہوگے تم جب بھی ہوگے کہانی ہوگے ۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان غصے میں۔۔ اداکار کو گھر میں گھس کرمارنے کی دھمکی دیدی