سکیش چندرا شیکھر سے کیا تعلق تھا؟؟ جیکلین فرننڈس نے خاموشی توڑ دی

Jan 09, 2022 | 09:47:AM
جیکلین اور شیکھر
کیپشن: اداکارہ جیکلین فرنینڈس اور سکیش چندرا شیکھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس نے منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندرا شیکھر سے معاشقے پر خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان غصے میں۔۔ اداکار کو گھر میں گھس کرمارنے کی دھمکی دیدی
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی اور جیکلین فرناننڈس اس وقت تنازعات کی زد میں آگئی تھیں جب200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کے الزام میںگرفتارملزم سکیش چندرا شیکھر نے ان کے بارے میں انکشاف کیا کہ دونوں اداکاراوں کو انہوں نے مہنگے مہنگے تحائف دیئے تھے ۔بعد میں انکشافات سامنے آئے جیکلین فرنینڈس اور سکیش چندرا شیکھر کے درمیان فقط دوستی نہیں بلکہ معاشقہ بھی چل رہا تھا ۔سوشل میڈیا پر چند دنوں سے جیکلین کی چند تصاویر بھی سکیش چندرا شیکھر کےساتھ وائرل ہورہی تھیں ۔ 
اب بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ’اس ملک اور اس کے لوگوں نے مجھے ہمیشہ اپنی بے حد محبت اور عزت سے نوازا ہے۔ اس میں میرے میڈیا کے وہ دوست بھی شامل ہیں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔میں اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہی ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ میرے دوست اور مداح میرا ساتھ ضرور دیں گے۔برائے مہربانی میری ایسی کوئی تصویر عام نہ کریں جس سے میری راز داری متاثر ہو، آپ ایسا اپنوں کے ساتھ کبھی نہیں کرنا چاہیں گے اور مجھے امید ہے کہ آپ ایسا ہی معاملہ میرے ساتھ بھی رکھیں گے۔جیکلین نے یہ بھی لکھا ’امید کرتی ہوں انصاف اور اچھی سوچ غالب آئے گی، شکریہ۔‘
یہ بھی پڑھیں:شادی کے بعد کترینہ کیف اور سلمان خان کی پہلی فلم ۔۔۔شوٹنگ ملتوی ۔۔وجہ کیا بنی؟؟