سلمان خان غصے میں۔۔ اداکار کو گھر میں گھس کرمارنے کی دھمکی دیدی

Jan 08, 2022 | 13:05:PM
سلمان خان کی اداکار کو مارنے کی دھمکی
کیپشن: سلمان خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار سلمان خان نے بگ باس 15 کے کھلاڑی ابھیجیت بچوکلے کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی ہے۔

بھارت کے مشہور شوبگ باس 15 کے کھلاڑی ابھیجیت بچوکلے جب سے گیم شو میں شامل ہوئے ہیں اس وقت سے ہی ان کی پہچان شو کے متنازع کھلاڑی کی بن چکے ہیں اور اکثر ان کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ برے رویے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

اس مرتبہ ابھیجیت بچوکلے نے کچھ ایسا  کیا جس کی وجہ سے سلمان خان اتنا زیادہ غصے میں آگئے کہ انہیں بگ باس کے گھر کے اندر آکر مارنے کی دھمکی دے دی۔سلمان خان نے ابھجیت بچوکلے کو سے کہا کہ میں آپ کو وارننگ دے رہاہوں مڈ ویک آ کے نکال کے جاؤں گا یہاں سے بال پکڑ کے۔

یہ بھی پڑھیں:انوشکا شرما کی نئی فلم کا ٹیزر جاری۔۔سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

 حال ہی میں شو کے نئے پرومو کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سلمان خان ابھیجیت بچو کلے کو دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے پر ڈانٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔سلمان خان کہہ رہے ہیں ’’بچوکلے یہ جو آپ نے گندی گندی گالیاں دی تھیں، کوئی دوسرا آپ کے گھروالوں کو دے تو آپ کو کیسا لگے گا۔ میں آپ کو وارننگ دے رہاہوں مڈ ویک آ کے نکال کے جاؤں گا یہاں سے بال پکڑ کے‘‘۔

بچو کلے سلمان خان کو کہتے ہیں میں بولوں، لیکن سلمان غصے میں انہیں کہتے ہیں ’’تو بولے گا نا تو گھر میں آکے تجھے مار کے جاؤں گا‘‘۔

  

View this post on Instagram

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

سلمان خان کی اس بات پر ابھیجیت بچو کلے بھڑک کر کہتے ہیں بھاڑ میں جائے آپ کا شو، کھولو دروازہ ایسے شو میں، میں رکنا بھی نہیں چاہتا۔

 یہ بھی پڑھیں: مری میں گاڑیاں پھنسنے سے 19 افراد جاں بحق۔۔ فوج طلب


 یادرہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے شو میں شامل ایک اور کھلاڑی اداکارہ شمیتا شیٹھی کو بھی گھر والوں سے الجھنے پر کھری کھری سنائی تھیں۔