دھند میں اضافہ۔۔ موٹروے بند۔۔ فلائٹ شیڈول متاثر 

Jan 11, 2022 | 09:47:AM
دھند موٹروے بند فلائٹس شیڈول متاثر
کیپشن: دھند موٹروے بند فلائٹس شیڈول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب اور  کے پی کے  میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ۔ موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند ،  شدید دھند کے باعث فلائٹس کا شیڈول متاثر۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند بھی بڑھ گئی۔ ملتان، فیصل آباد، کوٹ مومن  گوجرہ، وہاڑی ، کلور کوٹ، رینالہ اور دیگر علاقوں میں شدید دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی۔۔ملزم کون ؟؟

دھند بڑھنے سے لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا، پروازوں کے منسوخ ہونے اور تاخیر سے مسافر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی۔۔ملزم کون ؟؟

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔