پتوکی:چندہ چور مسجد کے غلے میں چھوڑےکرنٹ سے مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ملک محمد اکمل) پتوکی کے نواحی گاؤں جودھ سنگھ میں مسجد کے غلے سے چندہ چوری کرنے والا ایک شخص کرنٹ لگنے سےجاں بحق ہوگیا۔پولیس نے امام اور مسجد انتظامیہ کے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق پتوکی کے نواحی گائوں جودھ سنگھ کی مسجد کے غلے سے چندہ کی روزانہ چوری سے تنگ امام مسجد نے غلے میں خفیہ طور پر کرنٹ چھوڑ دیا تھا جو دن کو اتار لیا جاتا اور رات کو چلا دیا جاتا تھا۔ وقوعہ کے روز ایک شخص نے غلے سے پیسے چوری کرنے کی غرض سے جب ہاتھ ڈالا تو کرنٹ لگنے اس کی موت واقع ہو گئی۔ مرنیوالے شخص کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی ہے، وہ نشہ کا عادی تھا اور جودسنگھ کا ہی رہائشی تھا۔
پتوکی پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی،تھانہ صدرپتوکی میں مقدمہ درج ہوگیا ہے امام اور مسجد انتظامیہ کے چھ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔تاہم مرنیوالے شخص کے ورثا نے کاروائی نہ کرنے کا بیان حلفی کا اشٹام دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار اور رقاص سونو ڈینجرس کےنئے گانے کی ویڈیو ریلیز