خانیوال میں ایک ہی خاندان کے8بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا،3 بچے جاں بحق،5ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد وسیم اسلم)خانیوال کی تحصیل کبیر والا کے علاقے بارہ میل قتال پور موضع شکرو والا میں ایک ہی خاندان کے 8 بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہوگئے،3 بچے جاں بحق جبکہ پانچ بچوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
والدین کے مطابق ان کے بچوں کو تین چار روز قبل بخار اور جسم پر دانے نکلے تھےاور بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے، تین بچے پانچ سالہ رقیہ بی بی تین سالہ خدیجہ اور تین سالہ دعا کا انتقال ہو گیا اور پانچ متاثرہ بچوں کوحالت سیریس ہونے پر ورثاء نے اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال کبیر والا منتقل کیا جہاں2 بچوں کو سیریس حالت کے پیش نظر چلڈرن ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ۔
متاثرہ بیماری کے شکار بچوں کے والدین نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ5بچوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : آذربائیجان کے رخصت ہونے والے سفیر کی وزیرِ دفاع خواجہ آصف سےملاقات