بنگلادیش کوبڑی خسرہ وبا کا سامنا،1 ہزاربچے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں 1 ہزار کے قریب بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خسرہ ایک ایسی وائرل بیماری ہے جو زیادہ تر بچوں پر حملہ آور ہوتی ہے جس سے قوت مدافعت بری طرح متاثر ہوتی ہے جبکہ یہ مرض جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے، کسی زمانے میں بنگلہ دیش سے اس بیماری کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھالیکن اب بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا ہے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران بنگلا دیش میں 19 ہزار 835 مریضوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ،اسی طرح خسرہ کے 1 لاکھ 66 ہزار مشتبہ کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ خسرہ کے شبہ میں 1 لاکھ 46 ہزار مریض اسپتال میں داخل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیزل مہنگاہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے
اس مرض کے نتیجے میں گزشتہ 6 ماہ میں خسرہ سے999 بچوں کی اموات ریکارڈ ہوئی اور بیمار بچوں کی مسلسل آمد سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے،ماہرین کے مطابق ویکسینیشن مہم کے باوجود حفاظتی اقدامات میں کمی وبا کے پھیلاؤ کاسبب بن رہی ہے۔