کراچی اور لاہور ایئرپورٹس، لیسکو،میپکوکے نجکاری عمل میں اہم پیش رفت

Aug 11, 2026 | 18:18:PM
کراچی اور لاہور ایئرپورٹس، لیسکو،میپکوکے نجکاری عمل میں اہم پیش رفت
کیپشن: نجکاری کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) کراچی اور لاہور ایئرپورٹس، لیسکو،میپکوکے نجکاری عمل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کااجلاس ہوا جس میں اہم نجکاری فیصلوں کی منظوری دی گئی،ای وائےپارتھنون کی سربراہی میں کنسورشیم مالیاتی مشیر مقررکرنے کیلئے موزوں ترین قراردیدیا گیا۔

اعلامیہ وزارت نجکاری کے مطابق کامیاب کنسورشیم سےمعاہدے کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، لیسکو اور میپکو کی نجکاری کو بڑی نجکاری کا درجہ دے دیا گیا، لیسکو، میپکو کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیرکی تقرری لازمی قراردی گئی۔ 

 نجکاری کمیشن لیسکو، میپکو کیلئے مالیاتی مشیر مقرر کرنے کا عمل شروع کرے گا، لیسکو اور میپکو ڈسکوز کی نجکاری کے چوتھے بیچ میں شامل ہیں، ڈسکوز کی نجکاری کے پہلے 3 بیچز کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔

نجکاری کمیشن کاکہنا ہے کہ  نجکاری کا عمل شفاف، مسابقتی اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا جائے گا، حکومت اورعوام کے لیے بہترین قدر کے حصول پر توجہ مرکوز ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایک اور ملک کا مگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ کہاں اور کس حال میں ہے؟جانیے