یوکرینی فضائیہ کا مگ-29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوکرینی فضائیہ کا مگ-29 لڑاکا طیارہ جنوبی یوکرین کے اودیسا ریجن میں جنگی مشن کے دوران تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق 10 اگست کی شام مگ-29 کا پائلٹ اودیسا ریجن میں فضائی اہداف کو تباہ کرنے کے جنگی مشن پر تھا کہ میزائل داغنے کے دوران طیارے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہنگامی صورتحال کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور وہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا، جس کے باعث اسے بچانا ممکن نہ رہا۔
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کیا اور اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارضِ وطن سے تجدیدِ وفا کے ساتھ، 79ویں جشنِ آزادی کا شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا
دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں یوکرینی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کے نقصان کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 29 جولائی کو یوکرین کا ایک F-16 لڑاکا طیارہ بھی دوران پرواز ہنگامی صورتحال کے باعث ضائع ہوگیا تھا، جس کے پائلٹ نے بھی ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی تھی۔