سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری

Aug 11, 2025 | 22:27:PM
سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ائیر لائن نے جشن آزادی کے موقع پر سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) جشنِ آزادی کے موقع پر مسافروں کے لیے کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کردیا،ترجمان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں کو فضائی ٹکٹس پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ فراہم کرے گی۔

رعایت کا اطلاق ڈومیسٹک، سعودی عرب، گلف ممالک، یو اے ای اور کویت کے ٹکٹس پر ہوگا، جبکہ لاہور سمیت ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب نجی ایئر لائن نے بھی جشن آزادی کی مناسبت سے کرایوں میں 14فیصد رعایت کا اعلان کیا۔

ترجمان نجی ایئرلائن نے بتایا کہ 11 سے 17 اگست تک خریدے گئے ڈومیسٹک اور یو اے ای کے ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی، جو 11 اگست سے 30 ستمبر تک کے سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق رعایت ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس پر بھی لاگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ائیر انڈیا کا یکم ستمبر سے واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان