ائیر انڈیا کا یکم ستمبر سے واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

Aug 11, 2025 | 22:12:PM
ائیر انڈیا کا یکم ستمبر سے واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہلی سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے لیے اپنی پروازیں یکم ستمبر سے معطل کر رہی ہے۔

روئٹرز کے مطابق کمپنی نے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جہاز کم ہیں کیونکہ اُن کو اَپ گریڈ کیے جانے کا پہلے سے ہی منصوبہ تھا۔

ایئر انڈیا کے پاس موجود بوئنگ کے جہاز پرانے ہیں اور پاکستان کی جانب سے ایئر سپیس بند کیے جانے کے بعد کمپنی کو خسارے کا سامنا ہے، نئی دہلی اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان پروازوں کی معطلی ایئر انڈیا کے لیے تازہ ترین دھچکہ ہے۔

 مشکلات کا شکار ایئر لائن کو احمد آباد میں جون کے ایک حادثے میں 260 افراد کی ہلاکت کے بعد سخت ریگولیٹری جانچ پڑتال کا سامنا ہے، نئی دہلی اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان پروازوں کی معطلی ایئر انڈیا کے لیے تازہ ترین دھچکہ ہے۔

 مشکلات کا شکار ایئر لائن کو احمد آباد میں جون کے ایک حادثے میں 260 افراد کی ہلاکت کے بعد سخت ریگولیٹری جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم اور قیدی 804 میں کوئی فرق نہیں:شرجیل میمن