عالیہ حمزہ کے خلاف درج مقدمات،لاہور ہائیکورٹ سےاہم خبرآگئی 

Aug 11, 2025 | 10:51:AM
عالیہ حمزہ کے خلاف درج مقدمات،لاہور ہائیکورٹ سےاہم خبرآگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کی جانب سے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔
جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے پی ٹی آئی کی رہنماء عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے اپنے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی نے پنجاب میں عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی رپورٹ پیش کی،تحریک انصاف کی رہنماء کے خلاف پنجاب میں 21 مقدمات درج ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے عالیہ حمزہ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہونے کی رپورٹ پیش کردی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی احکامات کیخلاف سکول کھولنے پر کارروائی، شوکاز نوٹس جاری
 پولیس رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کے خلاف لاہور میں3 ،قصورمیں 7 ،گوجرانوالہ میں 1 ،راولپنڈی میں  4 ،میانوالی میں 2 اور فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق اینٹی کرپشن میں عالیہ حمزہ کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اورپولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔