ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران نامزد ملزم عمر حیات کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، جس پر عدالت نے کیس کی کارروائی آئندہ سماعت تک مؤخر کر تے ہوئےہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزم کو مقدمے کا چالان فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فلم’’عبیر گلال‘‘ کیلئے بےحد دباؤ میں تھا، فواد خان کا انکشاف
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ تھانہ سنبل اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا، ملزم عمر حیات نے دوستی کرنے سے منع کرنے پر نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔